Time 01 ستمبر ، 2024
پاکستان

دہشتگردوں کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی را فنڈڈ حملے ہیں، جس کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، دہشت گردوں کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی نہیں، سی پیک اور  پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے،سکیورٹی فورسز سے مل کر خون کے ایک ایک قطرےکاحساب لیں گے، دہشت گردوں کےہمدردوں اور سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کو ماننے والوں سے آئین کےفریم ورک میں مذاکرات کرسکتے ہیں، جو معصوم لوگوں کو مارے گا اس کے پیچھے ضرور  جائیں گے۔

مزید خبریں :