Time 02 ستمبر ، 2024
پاکستان

75 سالہ مرحوم شخص کے بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کے خلاف اپیل خارج

75 سالہ مرحوم شخص کے بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کے خلاف اپیل خارج
ایک 75 سال کا بوڑھا شخص دو بیٹوں کے بجائے زمین کسی اور کو تحفے میں کیوں دے گا؟ خدا کا خوف کریں: چیف جسٹس/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 75 سالہ مرحوم شخص کے دو بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کےخلاف اپیل خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ 75 سال کے بوڑھے شخص کے مرنے کے بعد زمین تنازع پر مقدمہ بازی کی گئی، ایک 75 سال کا بوڑھا شخص دو بیٹوں کے بجائے زمین کسی اور کو تحفے میں کیوں دے گا؟  خدا کا خوف کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں پتا ہے مقدمہ بازی کیسے ہوتی ہے، ایسی بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ بازی کے باعث عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے، بے بنیاد مقدمہ بازی سے زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سپریم کورٹ میں 2006 میں جائیداد کے تنازع پر دعویٰ دائر کیا گیا تھا جسے عدالت نے نمٹادیا۔

مزید خبریں :