Time 02 ستمبر ، 2024
پاکستان

دفاعی شعبے کے آڈٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ملک کے دفاعی شعبے کے آڈٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے دفاعی سروسز کے مختلف شعبوں میں پیشگی ادائیگیوں، پروکیورمنٹ کے قواعد کی خلاف ورزی اور غیر مجاز کاموں جیسی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے حکام سے داخلی کنٹرول بہتر بنانے اور ذمہ داری کے تعین پر زور دیا ہے۔ 

آڈٹ میں کہا گیا ہے کہ دفاعی سروسز کو مالی سال 23-2022 کے اصل بجٹ کے طور پر 15.3 کھرب روپے مختص کیے گئے تھے، جنہیں بعد میں سپلیمنٹری گرانٹس کے ذریعے بڑھا کر 15.92کھرب روپے کر دیا گیا۔

 آڈٹ رپورٹ میں گزشتہ 40 سالوں کے دوران آڈٹ اعتراضات کے ساتھ دفاعی فارمیشنز کی ناقص تعمیل کی شرح پر تشویش کا اظہار کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کورس کو درست کرنے اور اکاؤنٹس کو ریگولرائز کرنے کی کوششیں ناکافی ہیں۔

مزید خبریں :