کھیل
16 فروری ، 2013

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا 326 رنز بنا کر آوٴٹ، پاکستان کو 12 رنز کی برتری

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا 326 رنز بنا کر آوٴٹ، پاکستان کو 12 رنز کی برتری

کیپ ٹاوٴن … دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم 326 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی، روبن پیٹرسن اور ڈی ویلیئرز نے نصف سنچریاں اسکور کیں، سعید اجمل نے 6 اور محمد عرفان نے 3 وکٹیں وکٹیں حاصل کیں، قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔ کیپ ٹاوٴن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا5 وکٹ پر 139 رنز سے آغاز کیا ، ڈین ایلگر 23 رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار ہوگئے، اے بی ڈیلیئرز کو 61 رنز پر محمد عرفان نے پویلین لوٹنے پر مجبور کیا، عمر گل نے ان کا کیچ تھاما۔ ورنن فلینڈر 22 اور ڈیل اسٹین 10 کو طویل قامت بولر محمد عرفان نے واپسی کی راہ دکھائی تاہم میزبان آل راوٴنڈر روبن پیٹرسن نے شاندار 84 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 15 چوکے لگائے، محمد حفیظ کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں وہ عمر گل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے اسپنر سعید اجمل نے 6 ، محمد عرفان نے 3 اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :