پاکستان
16 فروری ، 2013

سانحہء کوئٹہ :جعفریہ الائنس اوردیگرکے سوگ کی حمایت کرتے ہیں،رابطہ کمیٹی

 سانحہء کوئٹہ :جعفریہ الائنس اوردیگرکے سوگ کی حمایت کرتے ہیں،رابطہ کمیٹی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانحہء کوئٹہ میں 65سے زائد معصوم وبے گناہ اہل تشیع افرادکی شہادت کے سانحہ پرجعفریہ الائنس اوردیگرتنظیموں کی جانب سے سوگ کے اعلان کی مکمل حمایت کی ہے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سانحہ علمدارروڈ کے بعدکیرانی ر وڈپرہونے والے بم دھماکے میں 65سے زائداہل تشیع افرادکی شہادت ایک اورالمناک سانحہ ہے اورایم کیوایم اس سانحہ پر اہل تشیع کمیونٹی کے سوگ میں برابرکی شریک ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے سانحہ کے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورشہداء کے لئے دعائے مغفرت کی ۔



مزید خبریں :