پاکستان
16 فروری ، 2013

سانحہ کوئٹہ:مختلف تنظیموں کا احتجاج اور سوگ کا اعلان،کراچی اور حیدرآباد میں کشیدگی

سانحہ کوئٹہ:مختلف تنظیموں کا احتجاج اور سوگ کا اعلان،کراچی اور حیدرآباد میں کشیدگی

کراچی…شعیہ علماء کونسل نے ہفتے کی شب کوئٹہ دھماکے خلاف ملیر پندرہ پر دھرنا دیااور احتجاج کیا۔جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے اس واقعے کے خلاف دس روزہ سوگ اور کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ۔دریں اثناء کراچی کے علاقے انچولی، رضویہ، ملیر اور دیگر علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ دکانیں اور کاروبار بندہوگئے ہیں۔دریں اثنا ء حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد اور قاسم آباد میں مشتعل افرادنے ہوائی فائرنگ کی اور دکانیں بند کرادیں۔،حیدرآباد بائی پاس کے قریب شعیہ علماء کونسل نے دھرنا دیا ہے۔ ادھر پولیس کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے دومنٹ چورنگی کے قریب فائرنگسے تین افراد زخمی ہوگئے۔اسکے علاوہ نامعلوم افراد نے سہراب گوٹھ پل کے قریب مسافر بس کو آگ لگادی۔امن و امان کی مخدوش صورتحال کا اندازہ اسے کیا جاسکتا ہے کہ کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ سے نو افراد زخمی ہوئے ۔

مزید خبریں :