پاکستان
16 فروری ، 2013

سانحہ کوئٹہ:قائم علی شاہ کی جانب سے اتوار کو سوگ کا اعلان

سانحہ کوئٹہ:قائم علی شاہ کی جانب سے اتوار کو سوگ کا اعلان

کراچی …وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کوئٹہ میں ہفتے کو ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 65افراد کی شہادت کے المناک واقعے پر کل(اتوارکو) سندھ میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اس واقعہ میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا ، انھوں نے اس حوالے سے حکومت بلوچستان سے بھی تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

مزید خبریں :