05 ستمبر ، 2024
بھارت کے مانہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں تمام کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی کرکٹرز کی ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے سال 24-2023 میں 66 کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 2 ارب 18 کروڑ 95 لاکھ 53 ہزار سے زائد) ٹیکس ادا کیا جبکہ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اسی دوران 38 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کپتان سچن ٹندولکر نے 28 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس کی مد میں دیے جبکہ ساروو گنگولی نے 23 اور ہاردیک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق اداکاروں کی فہرست میں بھارتی اداکار تھالا پاتھی وجے کی ٹیکس ادا کرنے کی رقم 80 کروڑ روپے بھارتی بنی۔