پاکستان
16 فروری ، 2013

گورنر مگسی کا سی ایم ایچ کا دورہ،کل بلوچستان میں یوم سوگ کا اعلان

گورنر مگسی کا سی ایم ایچ کا دورہ،کل بلوچستان میں یوم سوگ کا اعلان

کوئٹہ…گورنربلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے ہفتے کی شب سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور انکی خیریت دریافت کی، انھوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ زخمی شہریوں کو مکمل اور بہترین علاج کی سہولتیں فراہم کریں۔ادھر بلوچستان حکومت کے اعلامیہ کے مطابق کل بلوچستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔صوبائی حکومت نے اتوار کو بلوچستان بھر میں سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔دریں اثناء ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کل کوئٹہ شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔جبکہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی نے بھی کل کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

مزید خبریں :