پاکستان
16 فروری ، 2013

سانحہ کوئٹہ پر ہزارہ کمیونٹی کے سوگ میں شریک ہیں،مصطفےٰ عزیزآبادی

 سانحہ کوئٹہ پر ہزارہ کمیونٹی کے سوگ میں شریک ہیں،مصطفےٰ عزیزآبادی

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کوئٹہ کے کیرانی روڈ پرہونے والے ہولناک بم دھماکے میں ہزارہ کمیونٹی کے 65سے زائد معصوم وبے گناہ افرادکی شہادت کے سانحہ پر ہزارہ کمیونٹی کے رہنماحاجی عبدالقیوم سے فون پر تعزیت کی اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی سے مکمل یکجہتی کااظہارکیا۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے حاجی عبدالقیوم سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سانحہ علمدارروڈکے بعد سانحہ کیرانی کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے درجنوں معصوم وبے گناہ اہل تشیع افرادکی شہادت ایک بہت بڑاسانحہ ہے اورایم کیوایم اس سانحہ پر ہزارہ کمیونٹی کے غم میں برابرکی شریک ہے اورسوگ میں شریک ہے۔ حاجی عبدالقیوم نے ہزارہ کمیونٹی کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم دکھ کی ہرگھڑ ی میں ہمارے ساتھ ہوتی ہے جس پر ہزارہ کمیونٹی ان کی شکرگزارہے۔

مزید خبریں :