17 فروری ، 2013
ہملٹن…انگلش ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 258 رنز بنالئے۔ ہملٹن میں جاری میچ کا ٹاس کیوی کپتان نے جیتا اور پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کے ٹاپ چار بیٹسمینوں میں سے این بیل نے 64، ٹروٹ نے 68 جبکہ روٹ کی 56 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمن جم کر نہ کھیل سکا اورپوری انگلش ٹیم 49.3 اوورز میں 258 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔کیویز کی جانب سے مک کلیناگھن نے 4 جبکہ فرینکلن نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔