Time 09 ستمبر ، 2024
پاکستان

اسلام آباد جلسہ:کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کیخلاف پی ٹی آئی کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد جلسہ:کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کیخلاف پی ٹی آئی کا  قانونی کارروائی کا فیصلہ
حواس باختہ حکومت نے ہمیں آئینی وجمہوری حق سے محروم رکھنے کی کوشش کی، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا، فوٹو: اسکرین شاٹ

پشاور: اسلام آباد جلسے میں کارکنوں پر لاٹھی چارج اور  آنسوگیس کے استعمال کے خلاف پی ٹی آئی نے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے لیگل ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے جیونیوز  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، جلسہ ہمارا  آئینی اور  جمہوری حق تھا۔ حواس باختہ  حکومت نے ہمیں آئینی وجمہوری حق  سے محروم  رکھنے کی کوشش کی۔

انہوں نےکہا کہ جو بھی پامالی ہوئی ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، متعین راستوں پر  رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اور کارکنوں پر شیلنگ کی گئی اور  لاٹھیاں برسائی گئیں، جعلی حکومت فسطائیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

مزید خبریں :