کھیل
17 فروری ، 2013

پاکستان169رنزپر آؤٹ، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 182رنز کا ہدف

پاکستان169رنزپر آؤٹ، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 182رنز کا ہدف

کیپ ٹاون…کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روزپاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں169رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اس طرح جنوبی افریقا کو میچ جیتنے کیلئے182رنز کا ہدف ملا ہے۔جنوبی افریقا کے بالرز نے آج عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا اور69رنز کے عوض پاکستان کی7 وکٹیں حاصل کیں۔ نیولینڈ کے گراوٴنڈ پر کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسر ے روز کپتان مصباح الحق اور اظہرعلی نے بالترتیب 36 اور 45 کے انفرادی اسکور کے ساتھ 100 رنز 3 رکھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ مجموعی اسکور میں 14 رنز کے اضافے کے بعد کپتان مصباح الحق 44 رنز بناکر پیٹرسن کی گیند پر اسمتھ کو کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد اسد شفیق نے 19 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، اس وقت مجموعی اسکور 147 رنز تھا، مجموعی اسکور میں صرف 5 رنز کے اضافے بعد پاکستان کی مزید 3 وکٹیں گرگئیں۔ سرفراز احمد 5 ، اظہر علی 65 اور عمر گل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ جب کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تھے، تنویر احمد ایک اور سعید اجمل 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ کھانے کے وقفے کے بعد مجموعی اسکور میں صرف ایک رنز کے اضافے کے بعد سعید اجمل 4 رنز بناکر پیٹرسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔فلنڈر نے 4 ، پیٹرسن نے 3 اور اسٹین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :