17 فروری ، 2013
کراچی… ایم کیو ایم کے وفد نے فنکشنل لیگ کے راہنما امتیاز شیخ سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی اچانک تبدیل ہو تی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔امتیاز شیخ سے ملاقات کرنے والے ایم کیو ایم کے وفد میں سید سردار احمد،رضا ہارون خالد بن ولایت اور خواجہ اظہار الحسن شامل ہیں۔واضح رہے کہ امتیاز شیخ ایم کیو ایم کی وفد سے ملاقات سے قبل اپنی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ اصولی اپوزیشن کیلئے نصرت سحر عباسی کو سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے میں ہمارا ساتھ دے، اور گورنر سندہ سے بھی استعفیٰ لے ۔