Time 11 ستمبر ، 2024
کھیل

چیمپئنز کپ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو زم ایفرو ٹی10 لیگ کیلئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ

چیمپئنز کپ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو زم ایفرو ٹی10 لیگ کیلئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ
زم ایفرو ٹی 10 ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے ہرارے میں شروع ہوگا—فوٹو: فائلل

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹرز کو زمبابوے کی کرکٹ لیگ زم ایفرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زم ایفرو ٹی 10 ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے ہرارے میں شروع ہوگا جبکہ پاکستان کا ڈومیسٹک چیمپئنز ون ڈے کپ کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔

زمبابوے کی کرکٹ لیگ زم ایفرو ٹی 10 میں شریک مختلف ٹیموں نے پاکستانی کرکٹرز کو بھی سائن کیا تھا جن میں شاہنواز دھانی ، آصف علی، حیدر علی، یاسر شاہ ، محمد عرفان ، شرجیل خان اور سلمان ارشاد  شامل ہیں۔

شاہنواز دھانی، آصف علی اور حیدر علی چیمپئنز ون ڈے کپ میں ٹیموں کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو زم ایفرو ٹی 10 لیگ کیلئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ  کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی سی سی نے زم ایفرو ٹی 10 لیگ کی منظوری کی تصدیق کر دی  ہے۔ زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی سے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق 4 کرکٹرز کو این او سی جاری کرنے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے ، چاروں کرکٹرز کے این او سی جاری کا کیس ٹو کیس فیصلہ ہو گا۔

مزید خبریں :