17 فروری ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے کھارا در میں دکان پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کھاردار میں نامعلوم افراد نے دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔