12 ستمبر ، 2024
بھارت کی ایشین سلور میڈلسٹ ایتھلیٹ ہر ملن بینس نے خود کشی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
ہر ملن بینس نے ایک گفتگو میں بتایا کہ پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہ کرنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی اور ایک موقع ایسا آیا کہ میں نے خود کشی کرنے کا سوچ لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس لمحے کو میں نے ایک مثال بنانے کے لیے استعمال کیا اور نوجوان ایتھلیٹس کو متاثر کرنے کے لیے پیغام دیا کہ اسپورٹس کو انجوائے کریں دباؤ میں نہ آئیں۔
ہر ملن بینس نے کہا کہ والدین کو میرا پیغام ہے کہ بچوں کو جو وہ چاہتے ہیں کرنے دیں، آپ کا جو بھی پروفیشن ہے انجوائے کریں۔
ہر ملن بینس انڈیا کی ایلیٹ ایتھلیٹ ہیں، وہ 2021 سے اپنی کٹیگریز میں نیشنل چیمپیئن ہیں۔
انہو ں نے ایشین گیمز 2022 میں 800 میٹر اور 1500 میٹر میں سلور میڈل جیتے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھیں۔