17 فروری ، 2013
کراچی…سندھ بار ایسوسی ایشن نے کل سندھ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کااعلان کیا ہے،سندھ بار کے وائس چیئرمین محمد عاقل کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے خلاف کل سندھ بھر میں عدالتی بائیکاٹ ہو گا۔ اس سے قبل پاکستان بار کی جانب سے 3دن تک روزانہ ایک گھنٹے سوگ و ہڑتال کااعلان کیا جا چکا ہے۔