پاکستان

'مجھے کورونا ہے ارکان دور رہیں'، اویس لغاری ماسک پہن کر قومی اسمبلی اجلاس میں آگئے

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر  اویس لغاری نے بتایا کہ انہیں کورونا کی شدید علامات ہیں، ارکان دور  رہیں۔

وفاقی وزیر اویس لغاری سوال کا جواب دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو کہا کہ  میں بیمار ہوں، بیماری کے باوجود ایوان میں جواب دینے آیا ہوں۔

ارکان کی جانب سے ماسک لگائے اویس لغاری کے لیے مزاحیہ تبصرے کیے گئے، ارکان نے کہا کہ  انہیں منکی پاکس ہے اور  ارکان کی زندگیاں داؤ  پر ہیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ لگتا ہے مجھےکورونا ہے۔

ارکان اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ  انہیں کہیں کہ پہلے ٹیسٹ کرائیں۔ڈپٹی اسپیکر نےکہا  آپ جائیں، ٹیسٹ کرائیں۔

وفاقی وزیر بولے آوازیں آرہی ہیں کہ جاتے ہوئے عمر ایوب کو جپھی ڈالتے جائیں، اسپیکر کے کہنے پر اویس لغاری نے ایوان سے جاتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کی طرف مذاق میں ہاتھ بڑھادیا تو عمر ایوب نے گلے ملنے کے لیے ہاتھ آگے کردیے جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

مزید خبریں :