13 ستمبر ، 2024
نیشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے بعد بجلی کی ایک اور تقسیم کار کمپنی پر جرمانہ عائد کر دیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، گیپکو پر جرمانہ کرنٹ سے بچاؤکے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گیپکو جاری شوکاز نوٹس کے جواب پر نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، گیپکو کو15 روز میں جرمانے کی رقم نیپرا کے اکاؤنٹ میں جمع کرانےکا حکم دیا گیا ہے۔
نیپرا حکم نامے کے مطابق گیپکو اپنے انتظامی علاقے میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ کرنے ناکام رہا، گیپکو کو 3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے گیپکوکو ایک سال میں پی سی سی پولز کی ارتھنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ احکامات پرعمل درآمد میں ناکامی پر گیپکو پر مزید جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔