پاکستان
18 فروری ، 2013

کوئٹہ میں سانحہ کیرانی کیخلاف ہزارہ برادری کادھرنا جاری

کوئٹہ میں سانحہ کیرانی کیخلاف ہزارہ برادری کادھرنا جاری

کوئٹہ…سانحہ کیرانی کا ایک اورزخمی بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 85 ہوگئی۔ واقعے کے خلاف کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ کوئٹہ میں ہزارہ برادری دھرنا دیئے ہوئے جبکہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔کیرانی روڈ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کل شام سے دھرنا جاری ہے۔مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین نے مطالبات کی منظوری تک جاں بحق افراد کی میتوں کی تدفین سے انکار اور دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ہزارہ ٹاوٴن اور علم دار روڈ پر جاری دھرنوں میں بچے،خواتین اور عمر رسیدہ افراد بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سید ہادی کے مطابق ان کے مطالبات میں کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنا،عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا اور دہشت گرد عناصر کے سرپرستوں کیخلاف صوبے بھر میں ٹارگٹٹڈ آپریشن کیاجانا شامل ہے۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی سانحہ کیرانی میں احتجاج جاری ہے، مختلف شہروں میں بارکونسلز نے احتجاجاًعدالتی اُمور کا بائیکاٹ کیا۔

مزید خبریں :