16 ستمبر ، 2024
بالی وڈ کے کچھ ستارے ایسے ہیں جن کے باڈی گارڈز بھی کافی مقبولیت رکھتے ہیں جیسے کہ سپر اسٹار سلمان خان کی حفاظت کرنے والے شیرا یا دیپیکا پڈوکون کے جلال۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اداکاروں کے باڈی گارڈز کی سالاہ اور ماہانہ تنخواہ ہماری سوچ سے بھی کہیں زیادہ ہے، تو آئیے دیکھتے ہیں کہ کس اداکار کے باڈی گارڈ کی کتنی تنخواہ ہے اور سب سے زیادہ کون پیسے لیتا ہے؟
سلمان خان - شیرا
سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا انڈسٹری کے سب سے مشہور ناموں میں سے ایک ہیں، وہ سپر اسٹار کی فلموں میں بھی کیمیو کردار ادا کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ شیرا کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ہے جس پر وہ بہت مقبول ہیں، شیرا سالانہ 2 کروڑ روپے کماتے ہیں اور وہ پچھلے 15 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ ہیں۔
عامر خان - یووراج گھورپاڑے
مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے باڈی گارڈ یووراج گھورپاڑے ابتدائی طور پر باڈی بلڈنگ کے شعبے میں جانے کے خواہش مند تھے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ وہ عامر خان کے باڈی گارڈ کے طور پر سالانہ 2 کروڑ روپے کماتے ہیں۔
اکشے کمار - شریاس تھیلے
شریاس نہ صرف اکشے کمار کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ ان کے بیٹے آروَو بھی شریاس کی حفاظت میں ہیں، اکشے ہر سال انہیں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے تنخواہ دیتے ہیں۔
ریتھک روشن - مَیور شیٹیگر
بالی وڈ اسٹار ریتھک روشن کی حفاظت مَیور شیٹیگار کرتے ہیں جنہیں سالانہ اکشے کمار کے باڈی گارڈ شریاس تھیلے کے مساوی یعنی 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
امیتابھ بچن - جتندر شندے
جتندر شندے خود ایک سکیورٹی ایجنسی کے مالک ہیں، لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن انہیں ہر سال تقریباً 1.5 کروڑ روپے کی تنخواہ دیتے ہیں۔
دیپیکا پڈوکون- جلال
جلال کو سالانہ 80 لاکھ سے 1.2 کروڑ روپے اداکارہ کی جانب سے تنخواہ دی جاتی ہے۔
شاہ رخ خان - روی سنگھ
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگ خان کی حفاظت گزشتہ ایک دہائی سے روی سنگھ کی ذمہ داری ہے اور وہ سالانہ 2.7 کروڑ روپے تنخواہ لیتے ہیں، یعنی تقریباً روی سنگھ کو ماہانہ 17 لاکھ تک ملتے ہیں۔
اس فہرست میں شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سرِ فہرست ہیں جنہیں سب سے زیادہ سالانہ تنخواہ ملتی ہے۔