Time 16 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکار بچوں کی دیکھ بھال کیلئے نینی کو کتنی تنخواہیں دیتے ہیں ؟

بالی وڈ اداکار بچوں کی دیکھ بھال کیلئے نینی کو کتنی تنخواہیں دیتے ہیں ؟
 پٹودی خاندان کی بہو اور بالی وڈ بیبو کرینہ کپور اپنے بیٹوں کی نینی کو دیگر بالی وڈ اسٹارز کے مقابلے میں سب سے زیادہ تنخواہ دیتی ہیں/فوٹوفائل

جس طرح بالی وڈ اسٹارز کے ذاتی گارڈز سکیورٹی کیلئے سالانہ کروڑوں روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں اسی طرح وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے بھی اچھی خاصی رقم خرچ کرتے ہیں۔

گزشتہ برس بھارتی میڈیا پر ان اسٹارز کی نینی کے معاوضوں کی ایک رپورٹ شیئر کی گئی تھی جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔

کرینہ کپور

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹودی خاندان کی بہو اور بالی وڈ بیبو کرینہ کپور اس وقت  اپنے بیٹوں کی نینی کو دیگر بالی وڈ اسٹارز کے مقابلے میں زیادہ تنخواہ دیتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کے بیٹوں جے اور تیمور کی نینی کو ماہانہ 3 لاکھ بھارتی روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔

شاہ رخ خان

شاہ رخ بالی وڈ کے امیر ترین اداکاروں میں سرفہرست ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اداکار کے چھوٹے بیٹے ابراہم کی نینی بھی ماہانہ لاکھوں کی تنخواہ وصول کرتی رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے کی نینی کی تنخواہ 5 لاکھ بھارتی روپے تھی اور کچھ رپورٹس میں ابراہم کی نینی کی تنخواہ 2 لاکھ ماہانہ بھی بتائی جاتی ہے۔

کرن جوہر

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کے بچوں یش اور روحی کی دیکھ بھال کیلئے ایک کے بجائے 2 نینی مامور ہیں جو ان کی غیر موجوگی میں ان کے بچوں کا خیال رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرن جوہر کے بچوں کی ایک نینی کو ماہانہ 3 سے 4 لاکھ ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے یہ رقم ماہانہ 6 سے 8 لاکھ بنتی ہے۔

سنی لیون

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کے 3 بچے ہیں جن کی دیکھ بھال کیلئے اداکارہ نے 2 نینی رکھی ہوئی ہیں، اداکارہ ایک نینی کو ماہانہ 2 لاکھ روپے تنخواہ دیتی ہیں۔

شاہد کپور اور میرا راجپوت

بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی دو اولادیں ہیں جن کی دیکھ بھال کیلئے میرا راجپوت نینی کو 80 ہزار ماہانہ تنخواہ دیتی ہیں۔

نیہا دھوپیا

بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا دھوپیا اپنے دونوں بچوں کی نینی کو 60  ہزار ماہانہ تنخواہ دیتی ہیں۔

عامر خان

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنے بیٹے آزاد کی دیکھ بھال کیلئے رکھی جانے والی نینی کو سالانہ ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ دیتے ہیں۔

 آزاد اب بڑے ہوچکے ہیں اور خیال خود رکھ سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود نینی ہر وقت عامر خان کی بیٹےکی دیکھ بھال کیلئے موجود رہتی ہیں۔

مزید خبریں :