29 دسمبر ، 2024
اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی جبکہ ماہرہ خان اور دیگر ستاروں کی سج دھج نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب میں ماہرہ، عدیل اور شہریار کے ڈانس نے تینوں فن کاروں کی پردہ اسکرین پر مشہور پر فارمنس کی یاد تازہ کردی۔
خیال رہے کہ رواں سال شہریار منور کی شادی کی خبریں وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر گردش کر تی رہیں، اس حوالے سے اداکار نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اعتراف بھی کیا تھا کہ وہ دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
اس سے قبل شہریار منور نے اپنی ہونے والی اہلیہ کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا لیکن اپنی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ماہین صدیقی کے لیے جان کے الفاظ کا استعمال کیا تھا جس کے بعد اداکار کا نام اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ جوڑا جانے لگا تھا۔