Time 29 دسمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

حبا اور آریز کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، 2 ماہ بعد خوشخبری سنادی

حبا اور آریز کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، 2 ماہ بعد خوشخبری سنادی
آریز احمد اور حبا بخاری 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑی  حبا بخاری اور  آریز احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار جوڑی نے ننھی پری کی آمد کے دو ماہ بعد انسٹاگرام پر گزشتہ روز بچی کی پیدائش کا اعلان کیا، ساتھ ہی پوسٹ میں بچی کا نام بھی بتایا اور تصویر بھی شیئر کی۔

انسٹا پوسٹ میں شیئر کردہ تصویر  میں حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاتھوں میں ان کی بیٹی کے پاؤں کی جھلک بھی دکھائی دی۔

جوڑی نے انسٹا پوسٹ میں جاتے سال کی خوبصورت یادوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے اور بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس سال نے ہماری زندگیوں کو اس خوبصورت انداز میں بدل دیا ہے، جسے الفاظ میں بیان کرنا  واقعی ممکن نہیں، یہ آپ کا (بیٹی کا) دوسرا مہینہ ہے۔

انہوں نے بیٹی کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کی موجودگی محبت کی خالص ترین شکل ہے جسے ہم نے محسوس کیا۔ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا۔ ہمارا چھوٹا فرشتہ۔

والدین بننے والی اس جوڑی نے اپنے مداحوں کو بیٹی کا نام بھی بتا دیا، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آپ ہماری زندگیوں میں روشنی لائی ہیں۔ ہم نے آپ کا نام آئینور (AYNUR) رکھا ہے، جس کا مطلب ہے چاندنی، جو کہ ایک ترکش نام ہے۔

واضح رہے کہ آریز احمد اور حبا بخاری 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :