Time 16 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالے سدھارتھ اور ادیتی راؤ کی عمر میں کتنا فرق ہے؟

رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالے سدھارتھ اور  ادیتی راؤ کی عمر میں کتنا فرق ہے؟
ادیتی اور سدھارتھ نے واناپارتھی کے 400 سال پرانے مندر میں شادی کی —فوڑو: ادیتی راؤ حیدری انسٹاگرام

بالی وڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سوریا نارائن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، جوڑے نے 400 سال پرانے مندر میں شادی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی اور سدھارتھ نے واناپارتھی کے 400 سال پرانے مندر میں شادی کی جس کی تصاویر جوڑے نے پیر کی صبح انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ شادی انتہائی سادگی سے چند مہمانوں کی موجودگی میں ہوئی۔

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی، ادیتی کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی، دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا لیکن بعد میں اس جوڑی کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ سدھارتھ سوریا نارائن نے 2003 میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی، ان کی 2007 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

ادیتی راؤ اور سدھارتھ کی عمر میں کتنا فرق ہے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ادیتی 28 اکتوبر 1986 کو حیدرآباد، آندھرا پردیش میں پیدا ہوئیں اور اس وقت ان کی عمر 37 سال ہے۔ 

دوسری طرف سدھارتھ17 اپریل 1979 کو چنئی میں پیدا ہوئے اور ان کی عمر 45 سال ہے اس لحاظ سے جوڑے کی عمر میں تقریباً 8 سال کا فرق ہے۔

مزید خبریں :