Time 16 ستمبر ، 2024
پاکستان

’نا اہل اور نکموں سے یہی توقع کرسکتے ہیں‘، واوڈا کا ترامیم سے متعلق سوال پر جواب

سینیٹر فیصل واوڈا نے آئینی منظوری نا ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ نااہل اور نکموں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ وہ آپ کوزیادہ بہتر جواب دیں گے، حکومت کے لوگ ابھی نکل رہے ہیں آہستہ آہستہ کرکے، چھپ چھپا کےنکلیں توان کو پکڑ کے پوچھیے گا کیا کیا آپ لوگوں نے؟

آئینی ترامیم کی منظوری نا ہونے سے متعلق سوال پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ ن لیگ والے زیادہ بہتر جواب دیں گے، نااہل اور نکموں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ مولانا کے بارے میں اپنا تجزیہ اور پیش گوئی جلد دوں گا۔

مزید خبریں :