پاکستان
18 فروری ، 2013

اسلام آباد میں بچی کازیادتی کے بعد قتل، چیف جسٹس نے ازخودنوٹس لے لیا

اسلام آباد میں بچی کازیادتی کے بعد قتل، چیف جسٹس نے ازخودنوٹس لے لیا

اسلام آباد… چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اسلام آباد میں 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردینے کے واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری نے آئی جی اسلام آباد کوواقعہ کی رپورٹ کل عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گیارہ سالہ بچی شہزادی کوچنددن قبل اسلام آبادکے علاقے بہارہ کہوسے اغواء کیاگیااوراس کی لاش اتوارکو آئی نائن ون میں ایک پائپ لائن سے ملی ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔بچی کے لواحقین نے لاش اسلام آبادکے جناح ایونیوپررکھ کراحتجاجی مظاہرہ کیااوردھرنادیا۔

مزید خبریں :