پاکستان
18 فروری ، 2013

ہزارہ برادری پر حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، خورشید شاہ

ہزارہ برادری پر حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد…وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، فوج کی تعیناتی مسئلے کاحل نہیں۔ ان کاکہناہے کہ قومی اسمبلی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کے انتخابا ت ایک دن اور پنجاب اسمبلی کے کسی اور دن ہوناممکن نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کاکہناتھاکہ عوام کے مطالبہ پر بلوچستان میں گورنر راج لگایا، لیکن دہشت گردوں نے اسے بھی چیلنج کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم آئندہ انتخابات میں یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ وہ حکومت کی بجائے حزب اختلاف کا حصہ ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اگر عبدالحفیظ شیخ کونگران وزیراعظم بناناچاہتی ہے تواعتراض نہیں۔

مزید خبریں :