18 فروری ، 2013
فیصل آباد …فیصل آباد عبداللہ پور انڈس پاس کے قریب گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔15 فروری کی رات عبداللہ پور انڈر پاس کے اندر سے گزرنے والی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی۔ جس کے باعث انڈر پاس میں پانی بھرگیا تھا۔ پانی کے پاس انڈر پاس کے قریب مٹی اچانک بیٹھ گئی تھی اور اس میں پانی بھر گیا۔ اور موقع پر موجود چار افراد گڑھے میں ڈوب گئے۔ جن میں ایک شخص محمود کی لاش گزشتہ شام کو نکال لی گئی تھی جبکہ دیگر افراد کی محمد قدیر، عاطف شہزاد اور اختر مجید کی لاشیں آج نکال لی گئیں۔