پاکستان
18 فروری ، 2013

صوبائی اسمبلیوں کی 3 نشستوں پر پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

صوبائی اسمبلیوں کی 3 نشستوں پر پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

کراچی … سندھ اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ختم ہوگئی، ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بعض پولنگ اسٹیشنز پر انتظامات مکمل نہ ہونے اور عملہ نہ پہنچنے کے باعث پولنگ دیر سے شروع ہوئی۔ سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 73 دادو پر پیپلزپارٹی کے امیدوار سید مرادعلی شاہ اور ن لیگ کے امیدوار حبیب اللہ رند کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ ٹھٹھہ کے حلقہ پی ایس 84 ٹھٹھہ 1 پر ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار صادق علی میمن اور دو آزادامیدواروں حاجی حسن جاکھرو اور منظور خشک کے درمیان مقابلہ ہے۔ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 239 وہاڑی پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی ختم ہوگئی اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

مزید خبریں :