18 فروری ، 2013
کراچی…پٹیل پاڑامیں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک،2افرادزخمی ہو گئے ،پولیس کے مطابق واقعے کے بعدپٹیل پاڑامیں وقفے وقفے سے شدیدفائرنگ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کشیدگی کے باعث پٹیل پاڑامیں کاروباربند ہو گیا ہے۔پولیس کی مشتعل افرادکومنتشرکرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اورشیلنگ بھی کی۔پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری پٹیل پاڑاطلب کر لی گئی ہے۔