18 فروری ، 2013
اسلام آباد… ملک دہشت گر دی کا شکار ہے ان کا کہنا ہے کہ جنہوں نے دہشت گردی کی ان دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچائینگے اور ان کو جہنم واصل کیا جا ئے گا،قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہزارہ برادری کویقین دلاتاہوں کہ ہم ہرحدتک جائیں گے،ہزارہ برادری کاہرمطالبہ پوراکریں گے۔ہروہ انسان جوانسانیت پریقین رکھتاہے وہ اس واقعے پررنجیدہ ہے۔بلوچستان کی صورت حال پر ہم نے سنجیدہ اقدامات کئے اور صوبے گورنرراج نافذکیا،حکومت نے یہ نہیں دیکھاکہ بلوچستان میں ہماری حکومت ہے بلکہ ہرممکن اقدامات کیے،ایف سی کی نفری میں بھی اضافہ کیا۔گورنربلوچستان سے کہاہے کہ کسی کی بھی غفلت ہوتحقیقات کرکے بتائیں ،پوری قوم کویقین دلاناچاہتاہوں کہ ہم ہرممکن حدتک جائینگے،غفلت برتنے والوں کاتعلق خواہ کسی بھی ایجنسی سے ہو،اس کیخلاف کارروائی کرئیں گے۔وفاق نے ہرممکن اقدامات کیے لیکن بدقسمتی سے ہزارہ کالونی کا واقعہ رونما ہوا۔صورتحال سے نکلنے کیلئے مشترکہ سوچ اپنانے کی ضرورت ہے،ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہے،حکومت اوراپوزیشن کودہشتگردوں کیخلاف تفریق ختم کرناہوگی،اگرہم آپس میں لڑتے رہے تومسئلہ حل نہیں ہوگا۔