کھیل
18 فروری ، 2013

ایبک پولو ٹورنامنٹ کل سے لاہور میں شروع ہو گا

ایبک پولو ٹورنامنٹ کل سے لاہور میں شروع ہو گا

لاہور…ایبک پولو ٹورنامنٹ کل سے لاہور میں شروع ہو گا۔ ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ لاہور پولو کلب کے صدر عبدالحئی مہتہ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایبک پولو ٹورنامنٹ ایک تاریخی ٹورنامنٹ ہے جو1977 سے ہر سال منعقد کیا جا رہا ہے۔ ایونٹ کی پانچ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے پانچ کھلاڑی بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

مزید خبریں :