پاکستان
18 فروری ، 2013

کراچی:بنارس میں خالی گھر کے اندر دھماکا،جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس

کراچی:بنارس میں خالی گھر کے اندر دھماکا،جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس

کراچی…اورنگی کے علاقے بنارس کالونی میں پیر کی شام ایک خالی گھر میں بم پھٹنے سے دھماکا ہوگیا، تاہم پولیس ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیر آباد کے علاقے میں واقع ایک خالی گھر میں دھماکا ہوا تھا مگر گھر میں کسی شخص کی عدم موجودگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :