18 فروری ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے کورنگی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی گلزار کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں دیگر 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔