Time 21 ستمبر ، 2024
کاروبار

مسابقتی کمیشن نے سیل اور ڈسکاؤنٹ کےگمراہ کن اعلانات پر مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردیے

مسابقتی کمیشن نے سیل اور ڈسکاؤنٹ کےگمراہ کن اعلانات پر مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردیے
کمیشن نے صارفین کو بھی محتاط رہنے اور ڈسکاؤنٹ سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے،فوٹو: فائل

اسلام آباد:  مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)  نے سیل  اور  ڈسکاؤنٹ کے گمراہ کن اعلانات  پر  مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردیے۔

 مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مختلف ریٹیلز  اسٹورز کی جانب سے 'سیزن کی اختتامی سیل' کے نام پر ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے گمراہ کن اشتہارات اور اعلانات پر 20 مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

کمیشن نے ڈسکاؤنٹ کے مبہم اعلانات اور سیل آفرز  پر  وضاحت طلب کرلی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمیشن نے راولپنڈی اور  اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں مختلف مارکیٹوں کا سروے کیا  اور  مشاہدہ کیا گیا کہ مختلف برانڈز  نے اپنی مصنوعات کی اینڈ سیزن سیل پر ایک متاثر کن شرح جیسے کہ’ 30 فیصد اور  50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ‘کے اعلانات آویزاں کر رکھے ہیں، تاہم اسٹور میں جانے پر معلوم ہوتا ہےکہ یہ سب سے زیادہ ڈسکاؤنٹ، کم مقبول پراڈکٹ پر ہے ، جب کہ مقبول پراڈکٹ پر ڈسکاؤنٹ کی پیشکش بہت ہی کم یا نہ ہونے کے برابر تھی۔

کمیشن نے صارفین کو  بھی محتاط رہنے  اور  ڈسکاؤنٹ سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

مزید خبریں :