21 ستمبر ، 2024
پشاور: لاہور جلسے کے لیے آنے والے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کنٹینر سے 3 موبائل فون غائب ہوگئے۔
ڈی جے ٹیم کے تین موبائل فون کنٹینر کے اندر سے غائب ہوئے۔ اس حوالے سے ڈی جے ٹیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ تینوں موبائل فونوں میں موسیقی اور پارٹی ترانے موجود تھے۔
ڈی جے ٹیم نے پریشانی کا اظہا رکیا تھا کہ لاہور تک کارکنان کو گرمانے کے لیے ان کے پاس موسیقی کا مواد نہیں ہوگا۔
خیال رہےکہ تاخیر سے جلسہ گاہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لیے تیار کیا گیا کنٹینر استعمال نہ ہو سکا۔
علی امین گنڈاپور کنٹینر پر چڑھے نہ ہی میڈیا اور کارکنان سے خطاب کیا۔ ڈی جے کی دونوں گاڑیاں بھی استعمال نہ ہوسکیں۔
جلسہ ختم اور تاخیر سے لاہور پہنچنے پر کارکنان پشاور واپس روانہ ہوگئے۔