Time 23 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

کرشمہ کے دادا راج کپور اداکارہ کی پیدائش پر کس شرط پر انہیں دیکھنے گئے تھے؟

کرشمہ کے دادا راج کپور اداکارہ کی پیدائش پر کس شرط پر انہیں دیکھنے گئے تھے؟
راج کپور 1988 میں 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ کرشمہ نے اپنے دادا کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے 1991 میں 17 سال کی عمر میں بالی وڈ میں قدم رکھا__فوٹو: فائل

ماضی کے معروف اداکار، فلم ڈائریکٹر  اور پروڈیوسر راج کپور نے اپنی پوتی اداکارہ کرشمہ کپور کی پیدائش پر ان سے اسپتال میں ملاقات کے لیے دلچسپ شرط رکھ دی تھی۔

بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایک مرتبہ کرشمہ کی والدہ ببیتا نے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 1974 میں جب میرے ہاں بیٹی کرشمہ کی پیدائش ہوئی تو راج کپور نے شرط عائد کردی تھی۔

ببیتا نے اپنے انٹرویو میں کہا کرشمہ کی پیدائش پر پورا خاندان اسپتال میں تھا سوائے راج کپور کے، انہوں نے کہا تھا میں اسپتال صرف اس صورت میں آؤں گا جب نومولود کی آنکھیں نیلے رنگ کی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شکر ادا کیا تھا کہ کرشمہ کی آنکھیں بالکل اپنے دادا راج کپور جیسی گہری نیلی تھیں۔

راج کپور کے بیٹے رندھیر کپور نے 1971 میں اداکارہ ببیتا سے شادی کی تھی، 1974 میں جوڑے کے ہاں پہلی بیٹی کرشمہ کپور کی پیدائش ہوئی۔

واضح رہے کہ راج کپور 1988 میں 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، کرشمہ نے اپنے دادا کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے 1991 میں 17 سال کی عمر میں بالی وڈ میں قدم رکھا اور انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں سے ایک بنیں۔

مزید خبریں :