Time 22 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

مشہور بھارتی اداکارہ کا بالی وڈ سپر اسٹار پر نامناسب طریقے سے چھونے کا الزام

مشہور بھارتی اداکارہ کا بالی وڈ سپر اسٹار پر نامناسب طریقے سے چھونے کا الزام
ایک نامور اداکار نے ایک اشتہار کے دوران غیر متوقع طور پر انہیں نامناسب انداز سے چھوا جس پر بہت حیرت ہوئی: اداکارہ۔ فوٹو فائل

متعدد مشہور ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ شمعہ سکندر نے بالی وڈ کے ایک نامور اداکار پر نامناسب طریقے سے چھونے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شمعہ سکندر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ بھارت کے ایک نامور اداکار نے ایک اشتہار کے دوران غیر متوقع طور پر انہیں چھوا جو انہیں بہت ہی عجیب سا لگا۔

اداکارہ کا کہنا تھا مجھے گلے لگانا اس اشتہار کا حصہ نہیں تھا لیکن سپر اسٹار اداکار نے کہا کہ وہ کچھ وجوہات کی وجہ سے اسے گلہ لگانا چاہتا ہے، جب میں اس اداکار کے ساتھ شوٹنگ کر رہی تھی تو سپر اسٹار نے اپنی اہلیہ کی جیولری دی تاکہ وہ مجھے گلے لگا سکیں، جب میں اداکار نے مجھے گلے لگانے کی کوشش کی تو مجھے بہت غیر آرام دہ محسوس ہوا، میں نے اپنی زندگی میں ایسا پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔

شمع سکندر کا کہنا تھا میں نے بہت سے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور بہت سے لڑکے میرے دوست بھی ہیں لیکن میں نے کبھی بھی اس طرح کے تجربے کا سامنا نہیں کیا، یہ میرے لیے بہت ہی حیران کن اور عجیب تھا، میں اس اداکار کو سپر اسٹار کہتی ہوں لیکن اس کی حرکت نے مجھے چونکا کر رکھ دیا تھا، میں اس اداکار سے پہلی مرتبہ ملی تھی اور اس واقعے کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ آئندہ کبھی اس کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔

خیال رہے کہ اداکارہ شمع سکندر کو یہ میری زندگی ہے، سی آئی ڈی، بالٹی والا ہاؤس نمبر 43 اور کاجل سمیت مختلف ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

مزید خبریں :