Time 23 ستمبر ، 2024
کھیل

بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں92 سال بعد تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں92 سال بعد تاریخی سنگ میل عبور کرلیا
فی الحال یہ ریکارڈ صرف پانچ ٹیموں کے پاس ہے __فوٹو: ای ایس پی این

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو چنئی میں بنگلا دیش کو 280 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں ایک تاریخی سنگ میل حاصل کرلیا۔

 بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز کو شکست دے کر بلآخر بھارتی کرکٹ ٹیم نے 92سال بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔

بنگلا دیش کو ہرا کر بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ میں فتوحات شکست کی تعداد سے زیادہ ہوگئی ہیں۔ 

92 سال بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے جیتے ہوئے میچز کی تعداد اس کے ہارے ہوئے میچز سے زیادہ ہوگئی۔ 

اب بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ میچز میں 179 فتوحات ہیں اور 178 ٹیسٹ میچز میں بھارت شکست سے دوچار رہا۔

بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں92 سال بعد تاریخی سنگ میل عبور کرلیا
فوٹو: اسکرین گریب

بھارت نے اپنا پہلا ٹیسٹ 1932میں سی کے نائیڈو کی قیادت میں کھیلا تھا لیکن اسے 158رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس میچ کے بعد سے بھارت کبھی بھی اپنے جیتے ہوئے میچز کی تعداد اپنے ہارے ہوئے میچز کی تعداد سے اوپر لے جانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا لیکن اب 92 سال بعد یہ ممکن ہوگیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ ریکارڈ صرف 5 ٹیموں کے پاس ہے جن کی ہار کی تعداد سے زیادہ فتح کی تعداد ہے، بھارت کے علاوہ یہ اعزاز آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور پاکستان کے پاس ہے۔

مزید خبریں :