پاکستان
19 فروری ، 2013

عالمی ثالثی عدالت کا کشن گنگاہائیڈور پروجیکٹ پربھارت کے حق میں فیصلہ

 عالمی ثالثی عدالت کا کشن گنگاہائیڈور پروجیکٹ پربھارت کے حق میں فیصلہ

ہیگ…ہیگ میں عالمی ثالثی عدالت نے مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پر پارک بھارت تنازع میں ہندوستان کے حق میں فیصلہ دے دیا اور اس کا یہ حق تسلیم کرلیا کہ وہ اس پروجیکٹ سے پانی کارخ موڑ سکتے ہیں۔ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پر بھارت موقف درست اور جائز ہے، بھارت اپنی مرضی کے مطابق پانی کارخ تبدیل کرسکتا ہے۔ پاکستان نے کشمیر میں کشن گنگا دریاپر ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی تعمیر پر اعتراض کیا تھا، پاکستان نے اس ڈیم پر تنازع کو حل کرنے کیلئے غیر جانبدار ماہرین پر مشتمل ثالثی عدالت کی تشکیل کی تجویز نومبر 2009 میں دی تھی۔ بھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشن گنگا ہائیدرو الیکٹرک پروجیکٹ پر بھارت موقف درست اور جائز ہے اور بھارت سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کررہا ہے۔

مزید خبریں :