19 فروری ، 2013
لاہور…پاکستان نیشنل سائکلنگ ٹیم مارچ میں بھارتی شہر نئی دہلی میں ہونے والی ایشین سائکلنگ چیمپین شپ کے دوران ایکشن میں نظر آئے گی ۔ چمپئن شپ کا انعقاد پانچ سے سترہ مارچ کے درمیان ہوگا۔چمپئن شپ میں حصہ لینے سے قبل پاکستانی سائکلسٹ لاہور میں ٹریننگ کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نیشنل سائکلنگ ٹیم کو ایونٹ کے لئے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ پاکستان سائکلنگ فیڈیریشن کے سیکریٹری اظہر علی نے بیان میں کہا کہ ۰۲ فروری سے لاہور میں ہونے والی 60ویں نینشل سائکلنگ چیمپین شپ میں حصہ لینے والے تمام سائکلسٹس کی کارکردگی کو کلوسلی مانیٹر کرنے کے بعد ایشین چیمپین شپ کے لئے پاکستانی دستے کا اعلان کیا جائے گا۔