19 فروری ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ہے جبکہ ژوب اور قلات میں تین، بارکھان، سبی اور جیوانی میں سات، خضدار اور پنجگور میں آٹھ اور گوادر میں کم سے کم سولہ درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قلات میں چار اور خضدار میں آٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔