19 فروری ، 2013
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد کی ہدایت پر گورنر پیکیج کے تحت 50 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے کراچی میں چھ نئی اسکیموں پر کام شروع کیاجارہاہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سیدکی زیر صدارت گورنر پیکیج کے تحت چھ مختلف اسکیموں کے آغاز کیلئے اجلاس ہوا۔منصبوبے کے تحت ملیرکینٹ گیٹ نمبر6 تا سفاری پارک ویڈیو سرویلنس اینڈ سیکوریٹی سسٹم پر 15 کروڑ روپے جبکہ طارق روڈ،شہید ملت روڈ پر 9 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔فائر بریگیڈ کیلئے فائر ٹینڈر اور ایمبولینس کی خریداری کیلئے ساڑھے سات کروڑ روپے جبکہ تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر 4کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔جہانگیر پارک صدر کی تعمیر و مرمت پر 12 کروڑ روپے جبکہ باغ جناح(فریئر ہال) میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے سے ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔