19 فروری ، 2013
کراچی… پٹیل پاڑہ کراچی میں گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شاہ روم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شاہ روم گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا، نماز جنازہ میں اے این پی کے رہ نما بشیرجان اور اہلسنت والجماعت کے رہ نماوٴں سمیت علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہ نماوٴں نے واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔