26 ستمبر ، 2024
بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور جن کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنے ڈریسنگ سینس کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔
شردھا کپور کی ساڑھیاں ہوں، شرارا غرارا یا کوئی پشواز یا چوڑی دار پاجامہ، ان پر پہنا گیا ہر لباس ہی جچتا ہے جس کا ثبوت اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آنے والے مداحوں کے تبصرے ہیں۔
اب حال ہی میں اداکارہ کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آئی ہیں جو کہ سعودی عرب میں ہونے والے ایک ایونٹ کی ہیں۔
شردھا نے سلک آرگینزا کی سیاہ رنگ کی ساڑھی پہنی اور ساتھ ہی بالوں کے ہیئر اسٹائل کے طور پر پونی ٹیل کا انتخاب کیا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جس ساڑھی میں شردھا دلکش دکھائی دے رہی تھیں اس کی قیمت کیا تھی؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاں اداکارائیں لاکھوں مالیت کے لباس منتخب کرتی ہیں وہیں شردھا کپور کی اس ساڑھی کی قیمت 62 ہزار بھارتی روپے تھی۔