پاکستان
19 فروری ، 2013

شاہ زیب قتل کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی

شاہ زیب قتل کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی

کراچی…کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تفتیشی افسر نے شاہ زیب قتل کیس کا چالان جمع کروادیا۔سرکاری وکیل کے مطابق چالان جانچ پڑتال کے بعدعدالت میں پیش کردیا جائیگا۔شاہ زیب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے کی۔ملزمان شاہ رخ جتوئی،سراج تالپور،سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو عدالت میں پیش کیاگیا۔تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان جمع کروایا۔اسپیشل پبلک پراسیکوٹر عبدالمعروف ایڈووکیٹ کے مطابق چالان ،، جانچ پڑتال کے بعد عدالت میں پیش کردیا جائیگا۔ چالان میں بتایا گیاہے کہ ملزمان شاہ رخ جتوئی ، سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو شاہ زیب کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔جبکہ سلمان جتوئی ، نواب جتوئی،آصف اور خرم مفرور ملزمان ہیں جنکی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے رابطہ کیاجارہا ہے۔ چالان میں چار عینی شاہدین سمیت دیگر گواہوں کے نام درج ہیں۔تفتیشی افسر نے شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین سے متعلق غلط رپورٹ پر جاری شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع کروادیا۔جبکہ پولیس سرجن کاجواب نہیں جمع کروایا۔عدالت نے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

مزید خبریں :