19 فروری ، 2013
جوہانسبرگ…جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر مورنی مورکل پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ کائل ایبٹ کو اسکواڈ میں حصہ بنایا گیا ہے۔کیپ ٹاون ٹیسٹ کے دوان فاسٹ بولر مورنی مورکل ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، افریقا نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کائل ایبٹ کو تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں شامل کیا ہے ، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22فروری سے سنچورین میں شروع ہوگا۔