19 فروری ، 2013
تہران… ایران کے صدرمحموداحمدی نژادنے کہاہے کہ پاک ایران مشترکہ سرحد پر مسائل پر قابو پانے کیلئے دو نئی چیک پوسٹیں جلدقائم کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے تہران میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کاکہناتھاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان طویل بارڈر پر درپیش اسمگلنگ اور دوسرے مسائل پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ایران کے صدر نے پاکستان اور ایران مشترکہ سرحد پر درپیش مسائل پر قابو پانے کے لئے دو نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی جس کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔